تازہ تر ین:

صحت مند رہنے کیلئے یہ ضروری نہیں کہ اس چیز استعمال بالکل ہی ترک کردیا جائے،نئی تحقیق

Read latest and top news from Health

14-March-2018 14:37 | : 49

صحت مند رہنے کیلئے یہ ضروری نہیں کہ اس چیز استعمال بالکل ہی ترک کردیا جائے،نئی تحقیق
سن شائن کوسٹ ، نیوزی لینڈ(سی ایم لنکس)مقامی یونیورسٹی کی لیکچرار تارا لیونگ نے انکشاف کیا ہے کہ تحقیق اور تجربات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ صحت مند رہنے کیلئے یہ ضروری نہیں کہ چینی کا استعمال بالکل ہی ترک کردیا جائے۔ دوسری تراکیب بھی کارگر ثابت ہوسکتی ہیں۔ تارا لیونگ نے جو شعبہ تغذیہ میں لیکچرار ہیں یہ بتایا کہ چینی سے بلاشبہ وزن میں اضافہ ہوتا ہے اور کسی بھی مرض میں مبتلا ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیںمگر اسے بالکل ترک کرنا حماقت کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ صحت کیلئے نقصان دہ چیزوں پر وقفے وقفے سے تحقیق ہوتی رہتی ہے۔ کبھی نمک کو صحت کیلئے نقصان دہ قرار دیا جاتا تھا ، کبھی روغنیات سے ڈرایا جاتا تھا مگر اب یہ دونوں چیزیں کثیر الاستعمال ہیں۔ اسی طرح شکر کا استعمال بھی مضر صحت بتایا جاتا ہے مگر اسے بالکل ترک کر دینا غلط ہوگا۔ اگر آپ اپنی خورونوش پر توجہ دیں یعنی ڈبوں میں بند غذائیں نہ کھائیں۔ سبزی اور پھلوں کا استعمال بڑھائیں۔


آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں