تازہ تر ین:

گجرات میں عمران خان علیم خان کوجوتا لگنے سے دلبرداشتہ ،شدید طیش میں پارٹی جھنڈا اورمائیک پھینکنے کے بعد انتہائی اقدام، خبر رساں ادارے نے بڑا دعویٰ کردیا

Read latest and top news from Pakistan

13-March-2018 23:18 | : 62

گجرات میں عمران خان علیم خان کوجوتا لگنے سے دلبرداشتہ ،شدید طیش میں پارٹی جھنڈا اورمائیک پھینکنے کے بعد انتہائی اقدام، خبر رساں ادارے نے بڑا دعویٰ کردیا
گجرات(آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، علیم خان کوجوتا لگنے سے دلبرداشتہ ہوگئے، پارٹی جھنڈا اور مائیک پھینک کرچل دئیے۔ میڈیا ررپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج گجرات میں عوامی جلسے سے خطاب کررہے تھے کہ ان کے خطاب کے دوران کسی نے عمران خان پرجوتا پھینک دیا۔ تاہم جوتا عمران خان کے ساتھ کھڑے پی ٹی آئی رہنماء4 علیم خان کے سینے پرلگا۔عمران خان نے جوتا پھینکے جانے پرشدید غم وغصے کا اظہار کیا۔علم خانکے جوتا لگنے پرعمران خان پارٹی جھنڈا اور مائیک پھینک کرچل دیے۔ جبکہ اس کے برعکس علیم خان جوتا لگنے کے بعد بھی مسکراتے رہے۔واضح رہے عمران خان پرآج جوتا پھینکے جانے کا دوسرا واقعہ ہے۔اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کاقافلہ جب گجرات میں پہنچا توعمران خان پرایک شخص نے جوتا پھینک دیا۔ پی ٹی آئی کارکنان نے متعلقہ شخص کوپکڑ خوب تشدد کانشانہ بنایا۔پکڑے گئے شخص پرعمران خان کی گاڑی پرجوتا پھینکنے کا الزام لگایا گیا۔مبینہ شخص کوپولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کارکنوں کو "گو نواز گو" کا نعرہ ترک کرنے کی تلقین کردی ہے۔ گجرات میں ٹانڈہ کے مقام پر کارکنوں سے خطاب میں عمران خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب عدالت نااہل قراردیتی ہے توکہا جاتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا، نوازشریف لوگوں کو پاگل بنارہے ہیں، وہ بتائیں ان کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے؟ جب اربوں روپے کی پراپرٹی نکل آئی تونوازشریف کوبتانا چاہیے تھا کہ وہ کیسے بنائی۔انہوں نے کہا کہ یہ 30 سال سیباریاں لے رہے ہیں، یہ امیر اور ہم غریب ہوئے، اب گونوازگو بہت ہوگیا، اب چھوٹیکی باری ہے۔ نوازشریف تو فارغ ہوگئے اور شہبازشریف تمہاری باری آنے والی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ایک نئی قسم کی سیاست کررہے ہیں، نئے پاکستان میں انسانوں پرپیسا خرچ ہوگا، ہم ایسے امیدوار دیں گے جو ہم سے مل کر تبدیلی لائیں گے


آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں