تازہ تر ین:

سازش یا غلطی ۔۔پاکستان کی 5معروف کمپنیوں نے قرآن مجید کا غلط ترجمہ شائع کر دیا۔۔اہم ترین افسرعدالت طلب، کون کونسی معروف کمپنیاں مذموم حرکت میں ملوث نکلیں؟سنسنی خیز انکشاف

Read latest and top news from Pakistan

14-March-2018 15:12 | : 59

سازش یا غلطی ۔۔پاکستان کی 5معروف کمپنیوں نے قرآن مجید کا غلط ترجمہ شائع کر دیا۔۔اہم ترین افسرعدالت طلب، کون کونسی معروف کمپنیاں مذموم حرکت میں ملوث نکلیں؟سنسنی خیز انکشاف
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے قرآن پاک کے غلط ترجمہ کرنے پر پانچ کمپنیوں کے خلاف درخواست پر آج چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری اوقاف اور چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ سے جواب طلب کر لیا۔ مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مسٹر جسٹس علی اکبر قریشی نے شہری بشارت علی چوہدری کی درخواست پر سماعتکی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تاج کمپنی قدرت اللہ کمپنی، حافظ کمپنی سمیت پانچ کمپنیوں نے قرآن پاک کا غلط ترجمہ شائع کیا ہے۔ قرآن پاک کے غلط ترجمہ کی اشاعت کو فوری طور پر روکا جائے۔ انہوں نے استدعا کی کہ قرآن پاک کا غلط ترجمہ شائع کرنے پر پبلشر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔


آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں