تازہ تر ین:

دیگر صوبوں کی گاڑیوں کی ڈی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ ،ٹوکن فرق اور مخصوص رجسٹریشن فیس کی وصولی کی جائے گی

Read latest and top news from Pakistan

16-April-2018 23:32 | : 53


دیگر صوبوں کی گاڑیوں کی ڈی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ ،ٹوکن فرق اور مخصوص رجسٹریشن فیس کی وصولی کی جائے گی
سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک) دیگر صوبوں کی گاڑیوں کی پنجاب میں ڈی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ ،ٹوکن فرق اور مخصوص رجسٹریشن فیس کی وصولی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،پنجاب کی سڑکیں استعمال کرنے والوں کو گاڑیاں ڈی رجسٹریشن کروانے کی اجازت مل جائے گی،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ذائع کے مطابق دیگر صوبوں میں رجسٹرڈ ہونے والی گاڑیاں جوبڑی بڑی ٹرانسپورٹ کمپنیاں ٹوکن ٹیکس سے بچنے کیلئے خیبر پختونخواہ ،بلوچستان،سندھ اور وفاقی دارالحکومت میں گاڑیاں رجسٹریشن کروا لیتی ہیں، کیونکہ گاڑیوں کی پر سیٹ کے حساب سے ان پر ٹیکس کم وصول کیا جاتا ہے ،اس کے برعکس پنجاب میں گاڑیوں سے خاصہ سالانہ ٹیکس وصول کیا جاتا ہے،جس پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن پنجا ب کے سیکرٹری ،ڈی جی سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے ایک حکمت عملی مرتب کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں چلنے والی ایسی گاڑی کے مالکان اپنی گاڑیوں کی ری رجسٹریشن پنجاب میں کروا سکیں گے،جس کیلئے قانون مرتب کیا جا رہا ہے جس کے بعد اس کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا،2 ماہ سے زیادہ پنجاب میں رہنے والی گاڑی کو ری رجسٹریشن کی سہولت میسر ہو گی ،ذائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اس لئے اٹھایا ہے کہ بڑی بڑی ٹرانسپورٹ کمپنیاں سرگودھا سمیت پنجاب کے 36 اضلاع میں رواں دواں رہتی ہیں اور ان کے روٹس بھی پنجاب کے بنے ہوئے ہیں لیکن یہ سالانہ ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی دیگر صوبوں میں کرنے سے محکمہ ایکسائز پنجاب کو نقصان اٹھانہ پڑتا ہے کیونکہ یہ گاڑیاں پنجاب کی سڑکوں پر رواں دواں رہتی ہیں لیکن یہ ٹیکس دوسرے صوبوں نے میں دیتی ہیں،جس پر پنجاب حکومت نے یہ اقدام اٹھایا ہے جس کا ایک ہفتے میں نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔


آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں





Search
Find us on Facebook